ورڈ پریس کی انسٹالیشن کے بعد ضروری پلگ انز
بسم اللہ الرحمٰن الرحیم
ورڈ پریس انٹر نیٹ کی دنیا میں ایک واحد بہترین پلیٹ فارم ہے ، جو کسی بھی پروجیکٹ کے لیئے نہایت ہی مفید ہے ، ورڈ پریس کو انسٹال کرنے کے بعد آپ کو چند ضروری پلگ ان اپنے بلاگ یا ویب سائٹ کے نظام کو بہتر بنانے کے لیئے ضروری ہوتے ہیں۔ہم نے ان پلگ انز کی ایک لسٹ ترتیب دی ہے جو امید ہے آپ کے لیئے موزوں ہو گی۔
یہ پلگ ان کمنٹ ( تبصروں ) کے نظام کے لیئے نہایت ہی بہترین ہے۔اس پلگ ان کو انسٹال کرنے کے بعد آپ کو یہ فائدہ پہنچتا ہے کہ آپ کی تحاریر پر ہونے والے Spam تبصروں سے حفاظت رہتی ہے۔پلگ ان کے شروع میں انسٹال کرنے سے آپ کی تحریروں پر ہونے والے چند تبصرے بھی Spam قرار دے دئے جاتے ہیں لیکن وقت کے ساتھ ساتھ یہ پلگ ان بلکل صحیح کام کرتاہے۔
یہ پلگ ان آپ کے ورڈ پریس بلاگ ویب سائٹ کو سرچ انجن فرینڈلی بنانے میں مدد دیتا ہے۔آپ کی تحریروں کو سرچ انجن میں میں شامل کرنے کے لیئے یہ پلگ ان بہترین ہے۔
یہ پلگ ان سائٹ میپ کے لیئے بہترین ہے۔ورڈ پریس پر آپ کی موجود تمام تحریروں کو ایک جگہ دکھانے میں مدد گار ہے۔اس پلگ ان کے ذریعے بننے والے سائٹ میپ کو گوگل ویب ماسٹر ٹولز میں بھی آسانی کے ساتھ شامل کیا جا سکتا ہے۔اس پلگ ان کے ذریعے آپ ایچ ٹی ایم ایل سائٹ میپ بھی بنا سکتے ہیں۔
یہ پلگ ان گوگل کے Analytics ٹول کے کوڈ کو آسانی سے آپ کے ورڈ پریس کے بلاگ میں شامل کر نے میں بہت مدد گار ہے۔اس پلگ ان کے ذریعے آپ آسانی کے ساتھ کوڈ کو شامل کر سکتے ہیں۔اگر آ پ کے پاس یہ پلگ موجود نہ ہو تو آپ کو ورڈ پریس کی فائل functions.php میں جا کر کوڈ کو داخل کرنا پڑتا ہے ، اور اگر اس فائل میں کوئی کوڈ غلط ہو جائے تو آپ کے لیئے مسئلہ بن جاتا ہے۔اس لیئے یہ پلگ ان بہترین ہے۔
اس پلگ کے ذریعے نہایت ہی آسان طریقے سے آپ رابطہ فارم کسی بھی تحریر یا صفحہ میں شامل کر سکتے ہیں۔کسی بھی بلاگ یا ویب سائٹ کے لیئے ضروری ہے کہ اس کے پاس رابطہ فارم موجود ہو۔اور یہ پلگ ان رابطہ فارم مہیا کرنے میں سب سے آسان طریقہ ہے۔
امید ہے کہ آپ کے بلاگ یا ویب سائٹ میں ان پلگ انزکی اہمیت شامل ہوتے ہی سامنے آئے گی۔شکریہ


کیا یہ مجھ جیسے مفت خوروں کے لئے بھی ہے؟
مفت خور تو ہم بھی ہیں یہ سب کے لیے ہے
طریقہ کار بھی بتا دیجئے
پلگ انز کے اوپشن میں جائیں اور Add New پر کلک کریں۔اس کے بعد سرچ میں پلگ ان کا نام لکھیں اور سرچ کے بٹن پر کلک کردیں۔پھر آپ کے پاس تلاش کے نتائج سامنے آئیں گے۔عام طور پر پہلا نتیجہ ہی اصل ہوتا ہے لیکن آپ پلگ ان کا نام دیکھیں جو صحیح ہو اس کے اوپر جا کر Install Now پر کلک کردیں۔اس طرح پلگ ان انسٹال کرتے جائیں۔شکریہ
ہاہاہا رابطہ فارم
اچھا نام رکھا ہے
کچھ اور پلگ ان بھی سود مندہیں جیسا کہ گوگل 1+
شہوت انگیز تشہیر کرنے والا =))
sexy sharer
آخری پلگ ان کا نام ہی ایسا ہے
پھر ہم کیا کریں اس پلگ ان کے بارے میں بہت سنا ہے۔اس قسم کے اور بھی بہت ہیں پلگ انز آہستہ آہستہ ان ساروں کو بھی شامل کروں گا
اس تحریر پر ہونے والے تبصروں سے آگاہ رہنے کے لیئے کلک کریں۔آپ بغیر تبصرہ کیئے بھی رکنیت حا صل کر سکتے ہیں۔
محترم اس پلگ ان کے بارے میں بھی بتا دیتے۔
جناب م بلال م صاحب اس پلگ ان کا نام Subscribe to Comments Reloaded ہے آپ اسے ورڈپریس کے پلگ انز میں تلاش کر لیں ۔ آسانی سے مل جائے گا