بلاگ اسپاٹ میں REPLY بٹن شامل کرنا
یہ تحریر میں اس لیے لکھ رہا ہوں کہ یہ سوال میرے سے علی حسن صاحب نے کیا تھا کہ ”کیا کوئی ایسا پلگ ان بھی ہے جو بلاگر میں تبصرے کا جواب دینے کی آپشن دے، یعنی بجائے کہ تبصرے کا جواب دینے کے لیے نیا تبصرہ کیا جائے اسی تبصرے میں ہی جواب دے دیا جائے؟؟“۔تو اس سوال کا جواب دینے کے لیے میں نے سوچا کہ ایک تحریر ہی لکھ دی جائے کیوں کہ اس سے کسی اور کا بھی فائدہ ہوسکتا ہے۔
اس بٹن یعنی REPLY بٹن کو ظاہر کرنے کے لیئے آپ کو اپنے بلاگ اسپاٹ بلاگ کی آئی ڈی معلوم ہونا ضروری ہے۔اگر آپ کو آئی ڈی نہیں معلوم تو اس کا سب سے آسان طریقہ یہ ہے کہ آپ DESIGN والے ٹیب میں جائیں اور یاد رکھیں کہ آپ صفحہ PAGE ELEMENTS میں ہی ہیں۔آپ اس پیج کا ایڈ ریس دیکھیں اپنے ایڈریس بار میں آپ کو یہاں پر بلاگ کی آئی ڈی نظر آئے گی،اس آئی ڈی کو یہاں سے کاپی کر لیں اور نیچے فراہم کیئے گئے کوڈ میں پیسٹ کردیں۔
سب سے پہلے تو آپ بلاگر میں سائن ان ہوں،اس کے بعد آپ ڈیش بورڈ میں کچھ اس طریقہ سے جائیں >> DESIGN >> EDIT HTML اس کے بعد آپ اس صفحہ پر موجود چیک باکس EXPEND WIDGET TEMPLATES کو چیک کردیں یعنی مارک کردیں۔
اب آپ اپنے براؤزر میں کی بورڈ کے ذریعے بٹن CTRL + F دبائیں اور اس میں یہ کوڈ داخل کریں۔
data:commentPostedByMsg
تلاش کرنے کے بعد آپ کو جو لائن نظر آئے گی اس لائن کے نیچے یہ کورڈ پیسٹ کردیں۔
<span><a expr:href='"https://www.blogger.com/comment.g?blogID=BLOG-ID&postID=" + data:post.id + "&isPopup=true&postBody=%40%3C%61%20%68%72%65%66%3D%22%23" + data:comment.anchorName + "%22%3E" + data:comment.author + "%3C%2F%61%3E#form"' onclick='javascript:window.open(this.href, "bloggerPopup", "toolbar=0,location=0,statusbar=1,menubar=0,scrollbars=yes,width=450,height=450"); return false;'>[CLICK TO REPLY]</a></span>
اس کوڈ میں جو الفاظ واضح کر کے لکھے گئے ہیں انہیں اپنی معلومات سے مکمل کریں۔اور اب آپ دیکھ سکتے ہیں کہ کمنٹ ( تبصرہ ) کے نیچے REPLY کا بٹن نظر آنے لگے گا۔امید ہے آپ اس تحریر سے اپنا مقصد حاصل کر چکے ہوں گے۔


السلام علیکم
اچھی رہنمائی کی ہے برادرم آپ نے
میں بھی کسی ویلے ٹائم میں ٹرائی مار کر دیکھوں گا ۔۔ کیوں کہ ایچ ٹی ایم ایل دا سانوں پتہ کوئی نئیں تے پنگا لے لیا تے گل ود جائے گی اور ٹائم کافی لگے گا
اگر ٹیمپلیٹ میں ہی موجود نہ ہو تو کیا کیا جائے ؟؟؟؟؟
data:commentPostedByMsg
جناب یہ ہر ٹیمپلیٹ میں موجود ہوتا ہے
بڑی مہربانی سر آپکی۔ آج فارغ ہوا ہوں تو عمل کرنے کی کوشش کر رہا ہوں۔ سر سوال یہ ہے کہ وہ آئی ڈی اس کوڈ میں کہا ں پیسٹ کی جائے براہ کرم نشاندہی کر دیں۔ اور ایک اور مہربانی فرما دیں یہ بھی بتا دیں کہ تبصروں کا فونٹ بڑا کیسے کیا جاسکتا ہے؟
اللہ آپکو خوش رکھے
بلاگ آئی ڈی کو پیسٹ کرنے کے لیے آپ کوڈ میں یہ لفظ BLOG-ID تلاش کریں اور اس کو مٹا کر اس کی جگہ بلاگ کی آئی ڈی پیسٹ کردیں۔
تبصروں کا فونٹ بڑا کرنے کے لیے آپ اس کوڈ کو داخل کریں لیکن ایک بات ہمیشہ یاد رکھیں بلاگ اسپاٹ میں کوڈ میں تبدیلی کرنے سے پہلے مکمل بلاگ کا بیک اپ ضرور بنائیں،بیک اپ بنانے کا طریقہ کچھ اس طرح سے ہے کہ آپ ڈیش بورڈ سے Setting والے ٹیب میں جائیں اور یہاں آپ دیکھیں آپ کو نظر آئے گا Export blog آپ اس پر کلک کریں،کلک کرنےکے بعد ایک فائل ڈاؤنلوڈ ہو گی اس فائل کو اپنے کمپیوٹر میں محفوط کر لیں۔
اب آپ کوڈ کو داخل کریں،داخل کرنے کے لیے آپ سب سے پہلے ڈیش بورڈ سے Design والے ٹیب میں جائیں اب اس ٹیب سے آپ Template Designer کے ٹیب میں جائیں اور اب آپ کو کونے میں Advanced لکھا ہوا نظر آئے گا آپ اس پر کلک کریں،اب آپ کو ایک لسٹ نظر آئی گی آپ یہاں سے Add CSS پر کلک کریں اور اب یہ کوڈ داخل کردیں۔
.comments .comments-content { font-size: 20px!important; }اب آپ Apply to Blog پر کلک کردیں۔امید ہے آپ کا مسئلہ حل ہوجائے گا۔
بہت بہت شکریہ
کسی دن اپنی کمپیوٹر دانی پر ایک بلاگ لکھ کر آپ کے نام کروں گا۔
سر جی پرابلم پرابلم
کوڈ ایڈ کرنے کے بعد جب محفوظ کرنا چاہا (ری پلائی والی آپشن) تو جواب ملا
We were unable to save your template
Please correct the error below, and submit your template again.
Your template could not be parsed as it is not well-formed. Please make sure all XML elements are closed properly.
XML error message: The reference to entity “postID” must end with the ‘;’ delimiter.
اوہ ہو گیا۔ وہاں لکھا آ رہا تھا کہ محفوظ نہیں کر سکتا پر بلاگ میں کام کر رہا ہے
بہت بہت بہت شکریہ بلال بھائی اللہ آپکو خؤش رکھے آمین
آپ کی دعا کا شکریہ اللہ آپ کو بھی خوش رکھے آمین
اسلام علیکم بلال بھائی
میں اپنے بلاگ میں پوسٹ ٹائیٹل کے نیچے گوگل ایڈ لگانا چاہتا ہوں۔
مثال کے لئے اسے دیکھیئے
http://4.bp.blogspot.com/-r0EcWRBkuDc/T2jYssmacNI/AAAAAAAAC80/cuhjeV4MFow/s1600/add.JPG
اس سلسلے میں آپ مدد کی درخواست ہے۔ امید ہے آپ جلد جواب دیں گے ۔۔۔ شکریہ
وعلیکم السلام !
تحریر کے عنوان کے نیچے ایڈ لگانے کے لیئے آپ کو اپنے تھیم کے کوڈ میں اس ایڈ کے کوڈ کو داخل کرنا ہوگا۔اس کے لیئے آپ سب سے پہلے ڈیش بورڈ میں جائیں اور پھر Design اب آپ Edit HTML کے ٹیب میں جائیں۔اور پھر آپ Expend Widgets Templates کے چیک باکس کو چیک کردیں۔اب آپ CTRL+F کی مدد سے اس کوڈ کو تلاش کریں۔
اب آپ اپنے ایڈ کا کوڈ اس لائن سے اوپر پیسٹ کردیں۔پھر دیکھیں اگر ایڈ نظر آرہے ہیں تو ٹھیک ورنہ آپ یہاں کلک کرکے اپنے ایڈ کا کوڈ پیسٹ کرکے اس کوڈ کو xml میں تبدیل کردیں۔اور پھر یہاں پیسٹ کردیں تو یقین ہے کہ ضرور نظر آجائے گا۔
شکریہ
تکلیف کے لئے معذرت خواہ ہوں
میرے بلاگ میں “data:post.body” والی لائن نہیں ہے۔
بلاگ ایڈریس یہ ہے
pkjobs.blogspot.com
اور یہ تھیم یہاں سے لیا گیا ہے۔
http://www.dhetemplate.com/2011/10/media-online-blogger-template.html
امید ہے اس بارے میں آپ میری رہنمائی کریں گے ۔۔۔۔ شکریہ
آپ ایک غلطی کررہے ہیں کہ آپ Expend widget Templates پر کلک نہیں کر رہے جس کی وجہ سے آپ کو اس طرح کی لائن نظر نہیں آرہی میں نے خود چیک کیا ہے اس تھیم میں یہ لائن موجود ہے ، اگر آپ کو سمجھنے میں دشواری ہے تو آسانی کے لیئے یہ تصویر حاضر ہے۔
http://dl.dropbox.com/u/30799381/clic.png
السلام علیکم
بھائی جان میرے بلاگ پر کوشش کر رہا تھا ۔۔ مگر وہا ں مجھے صرف HTML Template میں ” data:comment” ہی مل سکا جبکہ آپ کے مطابق data:commentPostedByMsg کوڈ ملنا چاہیئے ۔۔
اگر ممکن ہو تو ضرور بتا ئیے گا ۔ ۔ ۔
بلاگ کا ایڈریس ہے ۔ ۔ ۔http://noon-meem.blogspot.in/
اللہ آپ کو جزائے خیر عطا کرے ۔ آمن
دوسرا طریقہ استعمال کریں ، طریقہ جاننے کے لیئے یہاں کلک کریں۔امید ہے مسئلہ حل ہوجائے گا۔
شکریہ ۔ ۔۔ میں آپ کے جواب کا ہی منتظر تھا۔۔۔ لنک پر جا کر بتاتا ہوں ۔۔ جزا ک اللہ
ایک بات بتا دیں کہ ۔۔۔ 1
اس کے بعد ENTER دبا کر ۔۔۔ دی گیا کوڈ پیسٹ کرنا ہے یا اس کے قبل ۔۔۔۔؟؟؟
Enter دبا کر دیا گیا کوڈ داخل کریں
معاف کیجئے گا۔۔۔ مگر کنفوز ہوں کہ /b:if> کے بعد انٹر دبانا ہے یا اس سے پہلے ۔ ۔ ۔
کوشش تو کی تھی /۔ ۔ ۔ مگر یہ مسئلہ آ رہا تھا۔۔۔
Your template could not be parsed as it is not well-formed. Please make sure that all XML elements are closed properly.
XML error message: The reference to entity “postID” must end with the ‘;’ delimiter.
آپ کے ٹیگ کے نیچے والی لائن میں پیسٹ کردیں ، ہوجائے گا ، میں نے جو لنک آپ کو دیا تھا اس میں سب کچھ تو لکھا ہے پھر مسئلہ کیوں ؟ یا تو آپ ٹیگ وغیرہ درست نہیں لکھ رہے یا آپ کا ٹیمپلیٹ اس کی اجازت نہیں دے رہا ان دونوں میں سے کوئی ایک مسئلہ ضرور ہے
اوکے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ بہت شکریہ بلال بھائی ۔۔۔۔ کام ہو گیا۔
ایک بار پھر شکریہ
آپ کے بتائے ہوئے طریقے سے پوسٹ ڈیٹا تو ایڈ نظر آنا لگا ہے مگر اس سے سائیڈ بار میں لگا ایڈ نظر آنا بند ہو گیا ۔۔۔ اس کی وجہ سمجھ نہیں آ رہی کہ ایسا کیوں ہوا ?:-)
سائیڈ بار کے لیئے نیا ایڈ سیکشن بنا کر لگا لیں ویسے مجھے ایڈسنس کا زیادہ معلوم نہیں ہے۔اگر آپ نے سائیڈ بار والا کوڈ ہی عنوان کے نیچے پیسٹ کیا ہے تو پھر سائیڈ بار میں نظر آنا مشکل لگتا ہے اس کے لیئے آپ دوبارہ ایڈ سائیڈبار کے حساب سے سائز بنائیں اور کوڈ پیسٹ کردیں